Monday, November 28, 2022
Home Story کسی ایک جگہ کچھ چوڑ بیٹھے ہوئے تھے

کسی ایک جگہ کچھ چوڑ بیٹھے ہوئے تھے

کسی ایک جگہ کچھ چوڑ بیٹھے ہوئے تھے. ان کے پاس سے ایک سنار کا گزر ہوا, سنار کے پاس پیسوں سے بھری ہوئی ایک تھیلی تھی، چوروں میں سے ایک چور بولا لو دیکھو میں یہ تھیلی چھین کر لاتا ہوں۔

یہ کہہ کر وہ سنار کے پیچھے چلا گیا۔ یہاں تک کہ وہ سنار اپنے گھر پہنچا تو یہ چور بھی اس کے ساتھ ہی اسکے گھر تک پہنچ گیا۔ سنار نے تھیلی کو چبوترے پر رکھ کر بیوی سے کہا کہ مجھے پیشاب کی حاجت ہے، پانی لے کر اوپر بالا خانے پر آجاؤ اور وہ اوپر چلا گیا۔

بیوی بھی پانی لے کر اوپر چلی گئی اتنے میں چور مکان میں گھس کر تھیلی لے کر چلا گیا۔ چور اپنے ساتھیوں کے پاس پہنچا اور سارا قصہ بیان کیا تو انہوں نے سن کر کہا تم نے اچھا نہیں کیا۔سنار اپنی بیوی کو مارے گا اور وہ بولے گا تھی تم نے چرائی ہے۔ یہ اچھی بات نہیں ہے اس نے کہا پھر تم کیا چاہتے ہو۔ چوروں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کے وہ بیچاری مار پیٹ سے بچ جائے اور تھیلی بھی ہمیں مل جائے۔

اس چور نے کہا کہ ایسا ہی ہوگا۔ چنانچہ چور واپس گیا اور سنار کے مکان پر پہنچ گیا۔ اس نے دیکھا کہ سنار اپنی بیوی کو مار رہا تھا۔ چور نے دروازہ کھٹکھٹایا، سنار نے اندر سے آواز دی، کون ہے۔ چور نے کہا آپ کے پڑوسی دکاندار کا نوکر ہوں۔ سنار نے باہر آکر پوچھا کیا بات ہے۔ تو چور بولا کہ میرے مالک نے سلام کہا ہے اور کہا ہے کہ آپ کا حافظہ خراب ہو گیا ہے۔ آپ اپنی تھیلی دوکان پر پھینک آئے ہیں، اور آپ جلدی میں نکل آئے ہیں۔

اگر ہم یہ تھیلی نہ دیکھتے تو کوئی اور اٹھا کر لے جاتا۔ چور تھیلی دکھاتے ہوئے بولا یہی ہے نا، سنار نے کہا ہاں یہی تھیلی ہے۔ سنار نے تھیلی لےلی۔ چور بولا جناب یہ مجھے دے دیجئے اور اندر جا کر ایک کاغذ پر لکھ کر دیں کہ میں نے آپ کے نوکر سے تھیلی لےلی ہے۔ اور میں اپنے مالک کو دیکھا سکو کہ آپ نے تھیلی وصول کر لی ہے، تاکہ میں اپنی ذمہ داری سے بری ہو جاؤ اور آپ کا مال آپ کو مل جائے۔

سنار نے وہ تھیلی چور کو واپس کر دی، اور خود لکھنے کے لئے اندر چلا گیا۔ تو چور بھی واپس آ گیا چوروں کے پاس۔میرے پیارے دوستوں یہ دنیا ایک فریب ہے اور فریب سے ہاتھ آتی ہے اور اس دنیا میں بڑے بڑے فریبی اور مکار بستے ہیں اس لیے بڑا ہوشیار رہنا چاہئے۔مجھے

865bff81f7a378ebaeb3d526bd9fb65a?s=117&r=g
TopStoryhttps://topstory.pk
Muhammad Fayyaz - Top Story. Dedicated To Providing The Best Of Story. Top Stories, News Update, Technology, Drama, Alparslan, Barbaros, Kurulus Osman, History, Life Style
RELATED ARTICLES

What Is the Distinction Between Anecdote and Story?

Anecdote Story Most people tell anecdotes to each other, thinking they're telling stories. An anecdote is a story...

Amir Liaquat Third Wife Dania Shah Has Approached the Court for Divorce

Amir Liaquat's third wife Dania Shah has approached the court for divorceDania Shah has filed a case in the Bahawalpur Family Court...

The Bell of Magic

Shiv was a little boy who lived in a village. His mother and younger sister live at home. He used to pasture...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Watch Kurulus Osman Season 4 Episode 8 Urdu English Subtitles

Kurulus Osman Season 4 Episode 106: Turkish, English, Urdu, Arabic, Bangla Subtitles, Kurulus Osman Season 4 Episode 106 English Subtitles Free, Kurulus...

Watch Alparslan Buyuk Selcuklu Season 2 Episode 10 In Urdu Subtitles

Alparslan Buyuk Selcuklu Episode 37 (Season 2 Episode 10) HD: Turkish, English, Urdu, Arabic, Bangla Subtitles, Alparslan Buyuk Selcuklu Season 2 Episode...

Mary Peltola The Democratic Congresswoman who Defeated Sarah Palin in Alaska

Mary Peltola has reaffirmed her position as Alaska's sole House representative by defeating Republican veteran Sarah Palin for the second time in...

Watch Alparslan Buyuk Selcuklu Season 2 Episode 9 In Urdu Subtitles

Alparslan Buyuk Selcuklu Episode 36 (Season 2 Episode 9) HD: Turkish, English, Urdu, Arabic, Bangla Subtitles, Alparslan Buyuk Selcuklu Season 2 Episode...

Recent Comments