Sunday, November 27, 2022
HomeStoryچار سال کا بوڑھا

چار سال کا بوڑھا

ایک دن ایران کا مشہور بادشاہ نوشیرواں کہیں جا رہا۔ کہ راستے میں ایک بوڑھا ملا۔ جسے دیکھ کر بادشاہ نے پوچھا۔ بڑے میاں تمہاری عمر کتنی ہوگی۔ بوڑھے نے جواب دیا۔ جہاں پناہ کی عمر اور دولت زیادہ ہو۔ اس گنہگار کی عمر صرف چار سال کی ہے۔ نوشیرواں نے کہا۔

اس بڑھاپے میں بھی اتنا جھوٹ۔ تمہاری عمر 80 برس سے کم نہیں ہوسکتی۔ بوڑھے نے جواب۔ جہاں پناہ! حضور والا کا اندازہ بہت درست اور بالکل صحیح۔ مگر اسی میں سے 76 سال اس عاجز نے یونہی گنوا دیئے۔

جن میں صرف اپنا اور بال بچوں کا پیٹ پالنا ہی کام سمجھتا رہا اس کے سوا نہ کوئی نیکی کمائی نہ کسی غریب کی مدد کی اب چار سال سے یہ عقل آئی ہے کہ ہم لوگ فقط اپنے ہی لیے پیدا نہیں ہوئے بلکہ دوسروں کا بھی ہم پر کوئی حق ہے اور اب اس پر عمل کر رہا ہوں۔

Recommended

اسی لیے عمر صرف چار ہی سال کی سمجھتا اور گنتا ہوں باقی فضول ہے بوڑھے نے کتنی اچھی بات کہی۔ بوڑھے نے کتنی اچھی بات کہی کہ جب تک آدمی اپنے کام کو نہ سمجھ لے آدمیوں میں نہیں گنا جا سکتا بزرگی عقل پر ہے عمر پر نہیں اس کو دل پر موقف ہے مالداری پر نہیں جو لوگ ان باتوں کو پہلے سے سمجھ لیں ان کی کسی بات سے دوسروں کو تکلیف نہیں پہنچتی بلکہ وہ ہمیشہ کمزوروں اور غریبوں کی مدد کر کے بھلائیاں حاصل کرتے رہتے ہیں

Recommended
RELATED ARTICLES
Recommended

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

TopStory
TopStoryhttps://topstory.pk
Muhammad Fayyaz - Top Story. Dedicated To Providing The Best Of Story. Top Stories, News Update, Technology, Drama, Alparslan, Barbaros, Kurulus Osman, History, Life Style
Recommended

World News

Recommended

NEWS UPDATE

Recommended

Turkish Urdu Drama

Recommended