Sunday, May 9, 2021

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 3 رکنی بینچ کا اہم مقدمات کی سماعت, چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل۔ مختلف درخواستوں پر سماعت کے دوران کمشنر کراچی کی جانب سے شادی ہالز گرانے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں 157 شادی ہالز گرادیئے گئے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل انور منصور خان نے موقف اختیار کیا کہ کورنگی روڈ پر رہائشی علاقے کو قانونی طور پر کمرشل کیا گیا یے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانونی کے تحت اس روڈ کو کمرشل بنایا گیا ہے۔ کمرشل علاقے کو رہائشی میں تبدیل کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔کیس کی مزید سماعت آج پھر ہوگی۔ رائل پارک کیس کی سماعت کے دوران رپورٹ پر چیف جسٹس نے کہا ہمارے سامنے ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کیسے پیش کی گئی۔

- Advertisement -

کمشنر نے کہا کہ کھیل کے میدان بنا دیئے گئے، رائل پارک کے سارے ٹاور گرا دیئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں ہے، یہ ہمارے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ عام شہریوں کا کیا حال ہوگا، افسوس کہ انہیں کراچی کے بارے میں تو کچھ معلوم ہی نہیں ہے، کمشنر کراچی کو ہٹا دو، عدالت نے حکم دے دیا کہ باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کو مکمل کریں۔ شاہراہ قائدین کی تجاوزات کیس میں چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ اچانک سے ایک پلاٹ نکلتا ہے اور کثیر المنزلہ کی عمارت بن جاتی ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق عمارت نالے پر نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پوری عمارت نالے پر کھڑی ہے، ایس بی سی اے والے خود ملے ہوئے ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ہر مہینے ایس بی سی اے میں اربوں روپے جمع ہوتے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل صاحب یہ کیا ہو رہا ہے؟ ابھی نسلہ ٹاور کی لیز منسوخ کر دیتے ہیں۔

عدالت نےنسلہ ٹاورکےمالک کونوٹس جاری کرکہ جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو وضاحت کے لیےجمعہ تک کی مہلت دیتے ہوئے کراچی سرکلر ریلوے نو ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -
adminhttps://topstory.pk
Muhammad Fayyaz. Topstory.pk | Top Story, One Source For All Things Top Story. We’re Dedicated To Providing You The Very Best of Top Story, With An Emphasis On News, World, Technical, History, Article, Story

Related Articles

Kurulus Osman Season 2 Episode 58 English Urdu Subtitles

0
Kurulus Osman Season 2 Episode 58 English Urdu Subtitles Kurulus Osman Season 2 Episode 57 Review Drama: Kurulus Osman Episode: 31 Season: 2 Release Date: 13-05-2021 In Chapter 57, Kurulus...

Why can’t I read?

0
Why can't I read? Books are very cheap these days. But that was not the case in earlier times. Books were only available in large...

Kurulus Osman Season 2 Episode 57 Urdu English Subtitle

0
Full Watch Kurulus Osman Season 2 Episode 57 Urdu English Subtitle Kurulus Osman Season 2 Episode 56 Review Darama: Kurulus Osman Episode: 30 Season: 2 Release Date: 06-05-2021 Kurulus Osman...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Latest Articles