Saturday, December 3, 2022
HomeHistoryخوف، وحشت اور بربریت کا دوسرا نام جنگیز خان ہے

خوف، وحشت اور بربریت کا دوسرا نام جنگیز خان ہے

- Advertisement -

خوف، وحشت اور بربریت کا دوسرا نام جنگیز خان ہے۔ موت اور زندگی کی کشمکش میں کئی سال لڑتا رہا لیکن کسے پتہ تھا کہ یہ لڑکا جو غاروں، جنگلوں اور پہاڑوں میں اپنی جان بچانے کے لیے مارا مارا پھرتا رہا۔

ایک دن چنگیز خان کے نام سے خدا کا قہر بن کر اپنے دشمنوں پر نازل ہوگا یہاں تک کہ یورپ کی عیسائی بھی اس کے کہر سے بچ نہ سکیں۔ جبکہ مسلمانوں کا تو یہ حال تھا اگر کوئی پندرہ، بیس مسلمانوں کو پکڑ لیتا اور اس سے یہ کہتا کہ یہاں کھڑے رہو میں تلوار لے کر آتا ہوں تو یقین کیجئے کہ وہ بیس کے بیس مسلمان وہاں کسی بھیڑ بکری کی طرح خوف اور وحشت کے عالم میں کھڑے رہتے۔

- Advertisement -

چنگیز خان کی زندگی کے بارے میں پانچ ایسے حقائق جو آپ کو حیران کر دیں گے۔

1نمبر
چنگیز خان نے خوارزم شاہ کو شکست دینے کے بعد شاہ کے بہادر بیٹے سلطان جلال الدین خوارزمی کو قتل کرنے کی کئی بار کوشش کی لیکن وہ ہر بار ناکام رہا۔ ایک بار جلال الدین نے چنگیز خان کے ایک ارخون کو عبرتناک شکست دی جس کے بدلے میں جنید خان نے خود حملے کا ارادہ کیا لیکن راستے میں ایک بامیان شہر نے منگولوں کا راستہ روکا یہاں پر خونریز معرکہ ہوا اس جنگ کے دوران چنگیز خان کا ایک نوجوان پوتا ایک تیر لگ جانے کی وجہ سے مارا گیا۔ اس کے بعد خود چنگیز خان نے ہر اول دستے کے ساتھ اس شہر پر حملہ کیا اور شہر فتح ہوگیا۔ جنگیز خان نے اپنے پوتے کی موت کا بدلہ اس طرح لیا کہ اس نے پہلے تمام انسانوں کو قتل کرا دیا۔ جب اس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو اس نے شہر کے تمام جانوروں تک کو ذبح کروا ڈالا۔

2نمبر
کہا جاتا ہے کہ چنگیز خان نے ایک وصیت کی تھی کہ اسکی قبر ایسی جگہ نکالی جائے جس کے بارے میں کسی انسان کو علم نہ ہو لیکن دوسری طرف ایک انگریز مورخ اپنی کتاب (کنگگیز خان) میں لکھتا ہے کہ غالب اس جنگل کو جیسے چنگیز خان نے خود منتخب کیا تھا۔ چنگیز خان کو اسی جنگل میں دفنایا گیا۔ جس کی کبر ایک بڑے درخت کے نیچے کھودی گئی۔ منگولوں کی روایت کے مطابق ایک قبیلے کی فوجی خدمات کو معاف کر دیا گیا اور ان کی صرف یہ ڈیوٹی لگائی گئی کہ وہ اس مقام کی نگرانی کرے۔ جہاں جنگیر خان کو دفنایا گیا تھا۔ ان درختوں کے جھنڈ میں ہمیشہ خوشبو جلائی جاتی۔ یہاں تک کہ اطراف کا جنگل اتنا گھنا ہو گیا تھا کہ درختوں میں وہ بڑا درخت گم ہو گیا۔ چنگیزخان جس درخت کے نیچے دفن تھا، اور چنگیزخان کی قبر کا بھی کوئی نشان باقی نہ رہےسکا۔

3نمبر
بارہ سو اکیاسی میں چنگیز خان نے تاجود قبیلے پر حملہ کیا اور خونریز معرکہ ہوا اس جنگ میں ایک تیر چنگیز خان کے گھوڑے کو لگا۔ اس جنگ میں چنگیز خان کافی زخمی ہو چکا تھا جنگ کے ختم ہوجانے کے بعد جنگ چنگیز خان نے تمام قیدیوں کو جمع کیا اس نے پوچھا کہ اس کے گھوڑے کو تیر مارنے والا کون تھا ایک جنگجو نے بہادری سے چنگیز خان کے سامنے اپنے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ تیرا میں نے مارا تھا چنگیز خان نے اسے قتل کرنے کے بجائے اس کی بہادری سے متاثر ہو کر اسے اپنی فوج کا ایک آلہ سلار بنا دیا۔ جو پھر تاریخ میں جبی نویان کے نام سے مشہور ہوا۔ جس نے چین کی فتح اور خوارزم پر حملہ کرنے کے لیے چنگیز خان کے لیے بے شمار خدمات سر انجام دیں۔

4نمبر
چنگیز خان کے چار بیٹے تھے۔ جوجی خان، چغتائی خان، اوغتائی خان اور تولی خان۔ لیکن ان چاروں بیٹوں میں سے جوجی خان اس کی اپنی اولاد نہیں تھا۔ کیونکہ اس کی بیوی بوڑتھا کو دشمن قبائل اٹھا کر لے گئے تھے۔ جسے انہوں نے تقریبا آٹھ ماہ میں قید رکھا اور اسی دوران چنگیز خان کی بیوی امید سے تھی۔ جب اسے چنگیز خان نے آزاد کروایا تو اس وقت جوجی کی پیدائش ہوئی۔ چنگیز خان اپنے بیٹے جوجی سے بے حد پیار کرتا تھا۔ جب بوڑھے چنگیز خان کو یورپ کی چرا گاؤں سے اپنے عزیز بیٹے کی موت کی اطلاع ملی تو اس کے کچھ دنوں کے بعد چنگیز خان کی موت ہوگئی۔

5نمبر
چنگیز خان نے کئی لاکھ انسانوں کو قتل کر اگر ان کے سروں سے مینار بنائے۔ لوگ اس کے نام سے ڈرتے تھے۔ چنگیز خان اپنی پوری زندگی میں صرف ایک آدمی سے ڈرتا تھا اور وہ مرد مجاہد تھے، سلطان جلال الدین خوارزمی۔ جلال الدین خوارزم کا شہزادہ تھا۔ جو بےحد بہادر اور جانباز تھا۔ اپنے باپ خوارزم شاہ کی شکست کے باوجود سلطان نے منگولوں کے خلاف جہاد جاری رکھا۔ جلال الدین گوریلا وار کر کے ان تتاریوں کو ناکوں چنے چبوا چکے تھے کہا جاتا ہے کہ چنگیز خان نے ان کی بہادری سے متاثر ہو کر کہا تھا کہ اگر جلال الدین میرا بیٹا ہوتا تو میں پوری دنیا کو فتح کر لیتا۔ سلطان جلال الدین ساری زندگی تتاریوں کے ساتھ لڑتے رہے۔ اس دوران سلطان کو کسی اسلامی سلطنت کی جانب سے کوئی مدد نہ ملی۔ یہاں تک کہ خلیفہ بغداد نے بھی سلطان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔

- Advertisement -

انکار کے بعد سلطان زیادہ وقت تنہائی میں گزارتے اور آخرکار سلطان جلال الدین خوارزمی روپوش ہوگئے۔ اس کے بعد کسی کو یہ معلوم نہ ہوسکا کہ سلطان کہاں ہیں اور کس حال میں ہے کئی سال تک ان کے متعلق عجیب وغریب داستانیں مشہور ہوتی رہی۔ کبھی یہ افواہ اڑرتی کے وہ فلاں بستی میں ایک درویش کے لباس میں دیکھے گئے ہیں۔ کبھی یہ قصہ مشہور ہوتا کہ وہ بھی جنگل میں گوشہ نشینی اختیار کر چکے ہیں اور کبھی یہ خبر آتی کہ وہ دنیا کی نگاہوں سے چھپ کر تتاریوں سے آخری جنگ لڑنے کے لیے جانبازوں کی ایک فوج تیار کر رہے ہیں اور اچانک فلاں مقام سے ظاہر ہونگے۔ چنگیز خان نے ان کی تلاش میں ملک کا کونا کونا چھان مارا۔ سینکڑوں آدمیوں کو جلال الدین سمجھ کر چنگیز خان نے انہیں موت کے گھاٹ اتار، اور اس کا سراغ لگانے والوں کے لئے اتنے بڑے بڑے انعامات مقرر کیے۔ لیکن جلال الدین خوارزمی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

بعض لوگ یہ بھی کہتے تھے کہ وہ ایک عام سپاہی کے لباس میں تتاریوں کی کسی چوکی پر حملہ کرنے کے بعد شہید ہوچکے ہیں بعض لوگوں کا یہ خیال تھا کہ انہیں قوم کی کسی غدار نے یا تتاریوں کے کسی جاسوس نے قتل کر دیا ہوگا۔

- Advertisement -
RELATED ARTICLES
TopStoryhttps://topstory.pk
Muhammad Fayyaz - Top Story. Dedicated To Providing The Best Of Story. Top Stories, News Update, Technology, Drama, Alparslan, Barbaros, Kurulus Osman, History, Life Style

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Trending

Nora Fatehi

Nora Fatehi delivered an electrifying performance on the FIFA World Cup 2022 fan fest...

At the FIFA World Cup 2022 fan festival, Nora Fatehi waved the Indian flag and chanted Jai Hind. She proudly stood on the stage...
Azam Swati

Senator Azam Swati of the PTI is judicial custody for 14 days, until December...

The Federal Investigation Agency (FIA) arrested Azam Swati for the second time in less than two months earlier this week for a "highly obnoxious...
Fawad Chaudhry

PTI is willing to talk to the federal government about the upcoming elections

Despite its decision to dissolve the Punjab and Khyber-Pakhtunkhwa assemblies, the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) is reportedly willing to negotiate the next electoral framework with...
Rabeeca Khan

Rabeeca Khan new dance video impresses fans

Rabeeca Khan, a TikTok starlet, rose to prominence at a young age. She has a large number of followers on TikTok, YouTube, and Instagram. Rabeeca...
Ayesha Dance

A viral girl’s Ayesha new dance video goes viral

Ayesha, Pakistan's internet sensation whose dance performance catapulted her to fame overnight, recently stunned fans with her latest dance moves. Ayesha has skyrocketed to unprecedented...
- Advertisment -

Most Popular