Saturday, November 26, 2022
HomeLife Styleخبردار اگر دل کی سلامتی چاہتے ہو تو اپنے

خبردار اگر دل کی سلامتی چاہتے ہو تو اپنے

خبردار اگر دل کی سلامتی چاہتے ہو تو اپنے قول و فعل پر غور کرو اگر تمہیں بھڑڈنگ مارے تو اس کو تم فوراً دفاع کرنے پر آمادہ ہوجاتے ہو لیکن اگر تجھ کو تیرے تکبر کے ڈنگ نے زخمی کیا ہے تو غمزدہ ہوگا اور درد کم نہ ہوگا۔

جس کا ارادہ نصیحت سننے کا نہ ہو اسے چاہیے کہ ایسی نرمی سے سمجھاؤ وہ اعراض ہی کرے گا۔ انبیاء بہت پیار سے سمجھاتے تھے لیکن کفار پر بھی قبول نہیں کرتے تھے اللہ تعالٰی نے قرآن میں کافروں کے دلوں کو پتھر سے زیادہ سخت قرار دیا ہے بدکاروں کو بزرگوں کے قصے سناؤں تو ان کو مزہ نہیں آتا۔ ہاں زنا اور عشق و محبت کی باتیں ان کو خوش کرتی ہے۔

بھلی باتیں جس کے مزاج کے موافق نہ ہوں یقیناً اس نے بری باتوں کی عادت ڈال رکھی ہے۔ اگر اس دنیا میں کسی برائی سے متہم ہوتا ہے تو وہ ضرور کسی ایسے مظلوم کی بد دعا کا نتیجہ ہوتا ہے جسنے اس پر ظلم کیا ہو اگر تو کہے کہ میں نے تو کسی پر تہمت نہیں دھری مجھے سزاتہمت کی صورت میں کیوں ملی تو یہ تیری غلطی ہے۔ تو نے کوئی نہ کوئی دانہ بویا جس کا پھل پایا۔

Recommended

جب کوئی مزدور کسی انسان سے اپنی مزدوری وصول کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے تو اللہ کی جانب سے جو مزدوری ملے گی۔ اس کے لیے کیوں نہ مشقت برداشت کرلی جائے۔ ایسی مزدوری ہوگی جو قبر میں تیرے کام آئے گی۔ موت کی مثال آئینہ کی ہے۔ انسان جیسا خود ہے ویساہی اس کےلیے حسین ہے اگر خود حسین ہے تو آئینہ بھی اس کے لیے حسین ہے۔ اگر خود کالا اور بھدا ہے تو آئینہ بھی کالا اور بھدا ہی ہوگا۔

جب پیار محبت کی طاقت، طاقت کی محبت سے زیادہ ہو تو دنیا کو امن کا پتہ چل جائے گا ہر بیماری میں کوئی بھید ہوتا ہے۔ جسم کی بیماری کسی بڑی مصیبت کا صدقہ بن جاتا ہے اور اس کو ٹال دیتا ہے پر سکون رہنا چاہتے ہو تو یہ کام کرو تم کم اور زیادہ کی فکر چھوڑ دو ہمیشہ پرسکون ہوں گے۔

Recommended
RELATED ARTICLES
Recommended

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

TopStory
TopStoryhttps://topstory.pk
Muhammad Fayyaz - Top Story. Dedicated To Providing The Best Of Story. Top Stories, News Update, Technology, Drama, Alparslan, Barbaros, Kurulus Osman, History, Life Style
Recommended

World News

Recommended

NEWS UPDATE

Recommended

Turkish Urdu Drama

Recommended