Monday, November 28, 2022
Home Story ایک لکڑہارہ تھا اور ایک شیر تھا

ایک لکڑہارہ تھا اور ایک شیر تھا

ایک لکڑہارہ تھا اور ایک شیر تھا۔ یہ دونوں بہت گہرے دوست بنگئے۔ لکڑہارہ جنگل میں جب بھی جاتا تو شیر اس کے پاس آجاتا اور دونوں ملکر باتیں کرتے۔ لکڑہاہ بغیر کیسی خوف کے شیر کے ساتھ بیٹھ کر باتیں کرتا رہتا۔

لکڑہارے کو یقین ہوگیا تھا کے شیر اس کو نہیں مارے گا۔ ایک آدمی ایک دن وہاں سے گزر رہا تھا تو اس نے دیکھ کے لکڑہارہ شیر کے ساتھ بیٹھا ہے۔ وہ بہت حیران ہو گیا۔ شیر کے جانے کے بعد اس نے لکڑہارے سے کہا کہ مجھے تمہاری عقل پر حیرت ہو رہی ہے، کہ شیر کے پاس بیٹھے رہتے ہو۔

اگر اس شیر نے تمہیں مار ڈالا تو تم کو کون بچائے گا۔ لکڑہارہ نے جواب دیا، کہ شیر میرا دوست ہے، اور مجھے اس پر اعتماد ہے۔ شیر مجھے کبھی بھی نہیں مارے گا۔ اس آدمی نے یہ بات سنی اور کہا کہ مان لیتا ہوں کہ شیر تمہارا دوست ہے۔ مگر یہ بھی تو دیکھو کہ شیر خطرنک درندہ ہے، اور تم کو اس خطرنک درندے پر بھروسہ کیسے کرسکتے ہو۔

لیکن یاد رکھنا کے شیر کو جب شکار نہیں ملا تو وہ تم پر بھی حملہ کر سکتا ہے اور تم کو مار کر اپنی خوراک بنا لیگا۔ لکڑہارے نے یہ بات سن کر کہا کہ تم نے صحیح کہا کہ شیر ایک خطرنک درندہ تو ہے۔ مگر چلو میں آئندہ سے احتیاط کروں گا۔ شیر نے اتفاق سے لکڑہارے کی یہ باتیں سن لیں۔ اور شیر کو بہت دکھ ہوا کہ دوستی پر عتماد نہیں ہے۔

اگلے دن شیر جب لکڑہارے سے ملا تو شیر نے کہا کہ میری کمر پر تم اپنی کلہاڑی سے وار کروں۔ لکڑہارہ حیران ہوگیا کہ شیر کو کیا ہوگیا ہے۔ لکڑہارے نے کہا کہ میں تم کو اپنی کلہاڑی سے کیوں تم پر وار کرو۔ لیکن شیر ضد کرتا رہا کہ نہیں مجھ پر ایک وار کروں۔ لکڑہارہے نے مجبور ہو کر شیر کی کمر پر کلہاڑی سے وار کر دیا۔ اور شیر کو کافی گہرا زخم لگیا، اور بھر شیر وہاں سے چلا گیا۔

اس واقعے کے بعد بھی شیر لکڑہارے سے روز ملتا رہا۔ پھر کچھ عرصے کے بعد شیر کا زخم بالکل ٹھیک ہو گیا اور نشان تک ختم ہوگیا۔ شیر نے لکڑہارے سے کہا کہ دیکھو تم نے اپنی کلہاڑے سے مجھے پر جو وار کیا تھا اور جو زخم تھا وہ اب ٹھیک ہو گیا ہے۔ لیکن تم نے اس دن جب مجھے درندہ بول کر اور میری دوستی پر شک کرکے اپنی زبان سے جو زخم لگایا تھا۔

وہ آج تک تازہ ہے۔ لکڑہارے نے یہ بات سن کر بہت شرمندہ ہوا اور وعدہ کیا کہ میں آئندہ دوستی پر شک اور کبھی ایسی کوئی بات نہیں کروں گا۔ جس سے دل آزاری ہو۔ آج کے دور میں ہم نے اپنی زبان سے کتنے لوگوں کو تکلیف پہنچائی، کتنے لوگوں کا دل دکھایا ہوگا، اور کتنے لوگوں کو ذلیل کیا ہوگا، اور ہم تو کہہ کر بھول جاتے ہیں۔

لیکن بعض دفعہ ہمارے بولے گئے چند الفاظ بھی کسی کی زندگی تباہ کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ خدارا لوگوں کو اپنے الفاظ سے زخمی مت کیجئے۔ اگر میٹھی بات نہیں کر سکتے تو کڑوی بات بھی مت کیجئے۔ اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔

865bff81f7a378ebaeb3d526bd9fb65a?s=117&r=g
TopStoryhttps://topstory.pk
Muhammad Fayyaz - Top Story. Dedicated To Providing The Best Of Story. Top Stories, News Update, Technology, Drama, Alparslan, Barbaros, Kurulus Osman, History, Life Style
RELATED ARTICLES

What Is the Distinction Between Anecdote and Story?

Anecdote Story Most people tell anecdotes to each other, thinking they're telling stories. An anecdote is a story...

Amir Liaquat Third Wife Dania Shah Has Approached the Court for Divorce

Amir Liaquat's third wife Dania Shah has approached the court for divorceDania Shah has filed a case in the Bahawalpur Family Court...

The Bell of Magic

Shiv was a little boy who lived in a village. His mother and younger sister live at home. He used to pasture...

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Watch Kurulus Osman Season 4 Episode 8 Urdu English Subtitles

Kurulus Osman Season 4 Episode 106: Turkish, English, Urdu, Arabic, Bangla Subtitles, Kurulus Osman Season 4 Episode 106 English Subtitles Free, Kurulus...

Watch Alparslan Buyuk Selcuklu Season 2 Episode 10 In Urdu Subtitles

Alparslan Buyuk Selcuklu Episode 37 (Season 2 Episode 10) HD: Turkish, English, Urdu, Arabic, Bangla Subtitles, Alparslan Buyuk Selcuklu Season 2 Episode...

Mary Peltola The Democratic Congresswoman who Defeated Sarah Palin in Alaska

Mary Peltola has reaffirmed her position as Alaska's sole House representative by defeating Republican veteran Sarah Palin for the second time in...

Watch Alparslan Buyuk Selcuklu Season 2 Episode 9 In Urdu Subtitles

Alparslan Buyuk Selcuklu Episode 36 (Season 2 Episode 9) HD: Turkish, English, Urdu, Arabic, Bangla Subtitles, Alparslan Buyuk Selcuklu Season 2 Episode...

Recent Comments